اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل آئندہ سال ایک روزہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان رواں سال اگست میں کیا جائے گا۔ جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل …
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل آئندہ سال ایک روزہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے، سید سلطان شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل آئندہ سال ایک روزہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان رواں سال اگست میں کیا جائے گا۔ جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پاکستان کو عالمی ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ کی میزبانی دی ہے۔ ورلڈ کپ آئندہ سال جنوری 2018ءمیں منعقد ہوگا جس کے میچز پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک روزہ عالمی کرکٹ کپ کےلئے اب تک 6 ممالک نے شرکت کی تصدیق کی ہے جس میں آسٹریلیا ‘ پاکستان ‘ بھارت ‘ بنگلہ دیش ‘ سری لنکا اور نیپال شامل ہے جبکہ جنوبی افریقہ ‘ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں سے دو ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔








