اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اندرونی ماحول خواتین کارکنوں کیلئے غیر محفوظ ہے اور یہی میری پارٹی چھوڑنے کی بڑی وجہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ اس وقت جب دوسرے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، میرا اسے …
پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اندرونی ماحول خواتین کارکنوں کیلئے غیر محفوظ ہے اور یہی میری پارٹی چھوڑنے کی بڑی وجہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ اس وقت جب دوسرے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، میرا اسے چھوڑ دینا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کا ماحول خواتین کیلئے سازگار نہیں۔ گلالئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک اور اس کی کابینہ کے وزراءکرپشن میں ملوث ہیں، میں نے یہ بات پارٹی کی قیادت کو بتائی لیکن ان کے خلاف کسی قسم کا کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان ملک سے کرپشن ختم کرنے کے نعرے لگا رہے ہیں لیکن یہ ان کی ترجیح نہیں، میری اور دوسرے پارٹی ورکرز کی شکایات کے باوجود انہوں نے کے پی کے میں ہونے والی کرپشن پر خاموشی اختیار کئے رکھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا اپنے رشتہ داروں اور پارٹی کے رہنما جہانگیر ترین کو ٹھیکے دے رہے ہیں۔ گلالئی نے دعویٰ کیا کہ یہ میرے لئے بڑے دھچکے والی بات تھی جب مجھے پہلی مرتبہ عمران خان کی طرف سے ٹیکسٹ میسج موصول ہوا، میں نے اسی وقت یہ بات اپنے والد کو بتا دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مختلف اوقات میں ایسے میسج بھیجے جاتے رہے لیکن میں نے کسی مصلحت کے تحت اس معاملے کو اٹھانے سے گریز کیا۔








