اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ کی دو رکنی ٹیم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں تربیت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق قومی سائیکلنگ کا ایک جونیئر کھلاڑی حبیب اللہ اور کوچ عبداللہ ٹیلنٹ ہنٹ تربیتی پروگرام کےلئے 8 روزہ دورے پر کوریا گئے تھے۔ حبیب اللہ نے کوریا کے ورلڈ ٹریننگ سنٹر میں …
پاکستان سائیکلنگ کی دو رکنی ٹیم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں تربیت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ کی دو رکنی ٹیم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں تربیت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق قومی سائیکلنگ کا ایک جونیئر کھلاڑی حبیب اللہ اور کوچ عبداللہ ٹیلنٹ ہنٹ تربیتی پروگرام کےلئے 8 روزہ دورے پر کوریا گئے تھے۔ حبیب اللہ نے کوریا کے ورلڈ ٹریننگ سنٹر میں ٹیلنٹ ہنٹ تربیتی پروگرام میں ٹریننگ حاصل کی جبکہ کوچ عبداللہ وہاں پر شارٹ لیول ون کورس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کے اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن نے برداشت کئے۔








