اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) اٹارنی جنرل پاکستان اشتراوصاف علی نے کہاہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے پراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اورپاکستان کاپانی بندکرنے کے حوالے سے مودی کے عزائم خاک میں ملادیئے جائیں گے۔جمعرات کویہاں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزارت خزانہ میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے اجلاس میں اس اہم ترین معاملے کے تمام …
پاکستان سندھ طاس معاہدے پراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) اٹارنی جنرل پاکستان اشتراوصاف علی نے کہاہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے پراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اورپاکستان کاپانی بندکرنے کے حوالے سے مودی کے عزائم خاک میں ملادیئے جائیں گے۔جمعرات کویہاں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزارت خزانہ میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے اجلاس میں اس اہم ترین معاملے کے تمام پہلوﺅں پرغورکے بعد فیصلہ کیاگیاہے کہ پاکستان اس معاہدے کے حوالے سے اپنے موقف سے ہرگز دستبردارنہیں ہوگا، بھارتی وزیراعظم نریندی مودی پاکستان کے بارے میں جومنفی عزائم رکھتے ہیں ان کوخاک میں ملادیاجائے گا، ہم نے قومی اداروںکومضبوط بنانے کابھی فیصلہ کیاہے تاکہ قومی مفادات کاتخفظ یقینی بنایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے میری سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات چند روزمیں تیارکرکے حکومت کوپیش کی جائیں گی، اس کے ساتھ حال ہی میں تعینات ہونے والی عالمی بینک کی نئی ایگزیکٹوڈائریکٹرنے فیصلہ کیاہے کہ وہ اپنا پہلاغیرملکی دورہ پاکستان کاکریں گی، جب وہ پاکستان آئیں گی تو ان کو سندھ طاس معاہدے کے بارے میں موجودہ صورتحال اوربھارتی عزائم سے آگاہ کیاجائے گا جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔








