پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 81ہزارپوائنٹس کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوانتہائی تیزکارحجان رہا اورانڈیکس نے 81ہزارپوائنٹس کی ایک اورنفسیاتی حد کو کامیابی سے عبورکرلیا۔ کاروبارکے آغازسے لیکردوپہر تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1347.77پوائنٹس کانمایاں اضافہ ہوا اورانڈیکس 81809.30]پوائٹنس تک پہنچ گیا،دوپہرتک مارکیٹ میں 172.91ملین حصص کاکاروبارہواجن کی مالیت 11.87 ارب روپے تھی۔ کوہ نورسپننگ ملز، فرسٹ کیپٹل سیکورٹیز کارپوریشن اورٹی آرجی پاکستان کے سب سے زیادہ حصص کالین دین …

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوانتہائی تیزکارحجان رہا اورانڈیکس نے 81ہزارپوائنٹس کی ایک اورنفسیاتی حد کو کامیابی سے عبورکرلیا۔

کاروبارکے آغازسے لیکردوپہر تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1347.77پوائنٹس کانمایاں اضافہ ہوا اورانڈیکس 81809.30]پوائٹنس تک پہنچ گیا،دوپہرتک مارکیٹ میں 172.91ملین حصص کاکاروبارہواجن کی مالیت 11.87 ارب روپے تھی۔

کوہ نورسپننگ ملز، فرسٹ کیپٹل سیکورٹیز کارپوریشن اورٹی آرجی پاکستان کے سب سے زیادہ حصص کالین دین ہوا۔

مزید خبریں