پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

پشاور۔ 19 جنوری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کےلیے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیاہے۔

ایک پریس ریلیز میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ ڈیرن سیمی کو پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ، پاکستان سپر لیگ کی ابتدا ہی سے ڈیرن سیمی پشاور زلمی ٹیم اور فیملی کا اہم ترین حصہ ہیں اور پاکستان اور زلمی فینز کے پسندیدہ ہیں،

ساتھ ہی بطور کپتان پشاور زلمی کو پی ایس ایل ٹو جیتانے کے علاوہ بطور کوچ بھی پشاور زلمی کی فتوحات میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہے ، پشاور زلمی ٹیم میرے لیے ایک فیملی کی طرح ہے

، بطور کپتان پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل جیتنا یادگار لمحات ہیں ،پی ایس ایل سیزن 9 میں ایک بار پھر پشاور زلمی کو ٹرافی جتوانے کی کوشش کروں گا۔