پاکستان سپر لیگ 11 میں 8 اپریل کو واحد میچ حیدرآباد اور پشاورکے مابین کھیلا جائے گا
پاکستان سپر لیگ 11 میں 8 اپریل کو واحد میچ حیدرآباد اور پشاورکے مابین کھیلا جائے گا
اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ 11 میں کل(منگل کو) آرام کادن ہے جبکہ 8 اپریل کو واحد میچ حیدر آباد کنگز مین اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو آرام کا دن ہے کوئی میچ نہیں ہوگا جبکہ 8 اپریل کو لیگ کے 15ویں میچ میں حیدر آباد کنگز مین اور پشاور زلمی کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ رات 7 بجے شروع ہو گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔
حیدر آباد کنگز مین کی ٹیم مایہ ناز آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں صائم ایوب،معاز صداقت،شرجیل خان،ریلی میرڈیتھ اور مہیش تھیکشنا شامل ہیں۔ پشاور زلمی کو مایہ ناز بلے باز بابراعظم لیڈ کریں گے۔ اس ٹیم میں مائیکل بریسویل، کوسل مینڈس، آرون ہارڈی،افتخار احمد،شرف الاسلام اور عبد الصمد جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل 3 مئی کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلا جائے گا۔









