اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے بلوچستان کے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کی غرض سے کوئٹہ کے تین کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ کیلئے مدعو کر لیا، یہ کھلاڑی پاکستان نیشنل سکوائش اکیڈمی اسلام آباد میں ٹریننگ کیمپ جوائن کریں گے۔ ہفتہ کو مصحف سکوائش کمپلیکس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل شاہد اختر علوی، سینئر نائب صدر پی …
پاکستان سکوائش فیڈریشن نے کوئٹہ کے تین کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے بلوچستان کے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کی غرض سے کوئٹہ کے تین کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ کیلئے مدعو کر لیا، یہ کھلاڑی پاکستان نیشنل سکوائش اکیڈمی اسلام آباد میں ٹریننگ کیمپ جوائن کریں گے۔ ہفتہ کو مصحف سکوائش کمپلیکس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل شاہد اختر علوی، سینئر نائب صدر پی ایس ایف نے کہا کہ فیڈریشن کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی پاکستان اور بیرون ممالک میں شیڈول پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن کے ٹورنامنٹس میں شرکت کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔








