پاکستان لتھوانیا دو طرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں مرحلہ معیشت،تجارت،توانائی،سرمایہ کاری ، تعلیم سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر اتفاق اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی)پاکستان اور بالٹک ریاست لتھوانیا نے معیشت،تجارت،توانائی،سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے بدھ کو ولنیوس میں پاکستان لتھوانیا دو طرفہ سیاسی مشاورت کے پانچویں مرحلے کے انعقاد کے دوران کیاگیا۔دفتر …
پاکستان لتھوانیا دو طرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں مرحلہ
پاکستان لتھوانیا دو طرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں مرحلہ
معیشت،تجارت،توانائی،سرمایہ کاری ، تعلیم سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر اتفاق
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی)پاکستان اور بالٹک ریاست لتھوانیا نے معیشت،تجارت،توانائی،سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے بدھ کو ولنیوس میں پاکستان لتھوانیا دو طرفہ سیاسی مشاورت کے پانچویں مرحلے کے انعقاد کے دوران کیاگیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری(یورپ)ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستانی وفد جبکہ وزارت خارجہ امور کے ڈائریکٹر برائے لاطینی امریکا،افریقہ،ایشیاءو پیسفک نے اپنے ملک کےوفد کی قیادت کی۔دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں اور متعلقہ ملکوں میں امن و سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے افغانستان و بھارت کیساتھ پر امن ہمسائیگی سے متعلق وزیر اعظم کے وژن بارے بریف کیا۔انہوں نے افغانستان میں امن و استحکام کو فروغ دینے اور بھارت کے ساتھ مسلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کو اجاگر کیا۔دونوں ملکوں نے معیشت،تجارت،توانائی،سرمایہ کاری،انفارمیشن ٹیکنالوجی،سائنس و ٹیکنالوجی،تعلیم،ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔









