اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) ملک کے معروف ادارے پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق ملک کے 42 فیصد عوام نیب پر اعتماد کرتے ہیں، چاروں صوبوں سمیت ملک بھر میں نیب افسران محنت، تندہی اور جانفشانی سے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے کوشاں ہیں، نیب کے موجودہ چیئرمین کی قیادت میں نیب کے اقدامات کی بدولت سرکاری اداروں میں بدعنوانی میں کمی اور شفافیت یقینی بنانے میں …
پاکستان میں بدعنوانی میں کمی کا اعتراف معتبر عالمی اداروں نے بھی کیا ہے‘ پلڈاٹ کی رپورٹ
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) ملک کے معروف ادارے پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق ملک کے 42 فیصد عوام نیب پر اعتماد کرتے ہیں، چاروں صوبوں سمیت ملک بھر میں نیب افسران محنت، تندہی اور جانفشانی سے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے کوشاں ہیں، نیب کے موجودہ چیئرمین کی قیادت میں نیب کے اقدامات کی بدولت سرکاری اداروں میں بدعنوانی میں کمی اور شفافیت یقینی بنانے میں مدد ملی ہے، پاکستان میں بدعنوانی میں کمی کا اعتراف معتبر عالمی اداروں نے بھی کیا ہے، نیب کی موجودہ انتظامیہ کے اقدامات کی بدولت نیب فعال اور موثر ادارہ بن کر سامنے آیا ہے، نیب نے گزشتہ تین سال کے دوران بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 45 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔








