اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے سماجی اور اقتصادی فوائد آنے والے وقتوں میں مزید بڑھیں گے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا ۔وہ یہاں اپنے اعزاز میں دی گئی الوادعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب …
پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ کا اپنے اعزاز میں دی گئی الوادعی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے سماجی اور اقتصادی فوائد آنے والے وقتوں میں مزید بڑھیں گے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا ۔وہ یہاں اپنے اعزاز میں دی گئی الوادعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، ایئر چیف مارشل سہیل امان، چیف آف سٹاف جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق، وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ، معاشی مشیر سینیٹر سرتاج عزیز، پی ٹی آئی کے سردار یار محمد رند، مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر نزہت عامر، جے یو آئی کے سینیٹر طلحہ محمود، پی پی پی کی سینیٹر شیریں رحمن، مسلم لیگ فنکشنل کے غوث بخش مہر اور نیب کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین چوہدری قمر زمان کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں نے سی پیک جیسے بڑے منصوبے کی تشکیل اور پھر اسے پھلتے پھولتے دیکھا ۔دونوں ممالک کی قیادت کے تحت پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے نے چار سال کے مختصر وقت میں بہت ترقی کی ہے ‘بہت جلد یہ منصوبہ ثمرات دینے کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔








