اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):پاکستان نے بھارت کو 62 رنزسے شکست دیکر سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈکرکٹ سیریز جیت لی۔ اتوار کو بنگلہ دیش ڈھاکہ میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنزبنائے۔ پاکستان کیجانب سے کپتان نثار علی نے 69 رنز کی اننگزکھیلی. بھارتی کپتان …
پاکستان نے بھارت کو 62 رنزسے شکست دیکر سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈکرکٹ سیریز جیت لی

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):پاکستان نے بھارت کو 62 رنزسے شکست دیکر سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈکرکٹ سیریز جیت لی۔ اتوار کو بنگلہ دیش ڈھاکہ میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنزبنائے۔
پاکستان کیجانب سے کپتان نثار علی نے 69 رنز کی اننگزکھیلی. بھارتی کپتان اجے ریڈی نے دوکھلاڑئ أوٹ کیے۔ پاکستان کیجانب سے 175 رنزکے ہدف کے حصول میں ناکام بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم 15 اوورزمیں7 وکٹوں کے نقصان پر112 رنزبنا سکی.بھارت کیجانب سے سنیل رمیش نے 39 رنزاسکورکئے.پاکستان کی طرف سےساجدنوازنے دو کھلاڑیوں کوآوٹ کیاشاندارفتح کے بعدپاکستانی کھلاڑیوں نے گراونڈ میں جشن منایا اورڈھاکہ کا اسٹیڈیم اللہ واکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
بنگلہ دیش میں 5 اپریل سے لاک ڈاون نافذ کرنے کے فیصلے کے بعد سیریز کو ڈبل لیگ کے بجائے سنگل لیگ فارمیٹ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔اتوار کوکھیلے گئے دس اوورز پر مشتمل میچز میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے اورپاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیکرفائنل کیلیے کوالیفائی کیا جبکہ گزشتہ روز پہلے لیگ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا، اسی طرح سیریز میں پاکستان نے بھارت کو دو میچوں میں شکست دی۔








