پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جمیکا ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

کنگسٹن ۔ 26 اپریل (اے پی پی) باﺅلرز کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جمیکن ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹ سے شکست دےکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز پاکستانی باﺅلرز کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 152 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اس کے چھ کھلاڑی …

کنگسٹن ۔ 26 اپریل (اے پی پی) باﺅلرز کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جمیکن ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹ سے شکست دےکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز پاکستانی باﺅلرز کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 152 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اس کے چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور میزبان ٹیم نے پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے صرف 32 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان ٹیم نے بآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، لیکن معمولی ہدف کے حصول میں بھی پاکستان کو 3 وکٹوں کا نقصان اٹھا نا پڑا۔ پاکستان کی طرف سے محد عامر اور یاسر شاہ نے 4,4 اور محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

Leave a Reply