پاکستان و آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان و آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
لاہور۔4جون (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔ٹاس مقررہ وقت سے 15منٹ تاخیر سے ہوا کیونکہ میچ سے ایک گھنٹہ قبل شدید بارش ہوئی تھی۔ آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے ٹینویر سنگھا کی جگہ کوپر کونولی کو شامل کیا جبکہ پاکستان نے دوسرے ون ڈے کی فاتح ٹیم برقرار رکھی ہے۔آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہا کہ اگرچہ یہ نئی پچ ہے لیکن توقع ہے کہ یہ سپنرز کے لیے سازگار رہے گی۔
انہوں نے دوسرے ون ڈے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 231رنز کا مجموعہ پاکستان کے خلاف کافی ثابت ہوا تھا۔پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا کو 200رنز سے کم پر محدود رکھا جائے۔ یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 200رنز پر آئوٹ کرکے ہدف باآسانی پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔لاہور میں موسم نسبتًا خوشگوار رہا اور گرائونڈ میں تیز ہوائیں چلتی رہیں، جس سے کھلاڑیوں کو بہتر حالات میسر آئے۔
پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، بابر اعظم، غازی غوری، سلمان علی آغا، عبدالصمد، شاداب خان، عرفات منہاس، شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف اور ابرار احمد شامل ہیں۔آسٹریلیا کی ٹیم میٹ شارٹ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، الیکس کیری، کیمرون گرین، میٹ رینشا، کوپر کونولی، اولیور پیک، میٹ کوہنیمن، نیتھن ایلس اور ایڈم زمپا پر مشتمل ہے۔









