اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):پاکستان نے اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کے پول اے کے دوسرے میچ میں چین کو0-2 گول سے شکست دے دی۔ ابوبکر محمود اور عبدالرحمان نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول 42ویں منٹ میں ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر پر سکور کیا۔میچ ختم ہونے سے 9منٹ قبل نوجوان عبدالرحمان نے پاکستان کے لیے …
پاکستان ٹیم نے اولمپک کوالیفائنگ میچ میں چین کو ہرا دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):پاکستان نے اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کے پول اے کے دوسرے میچ میں چین کو0-2 گول سے شکست دے دی۔ ابوبکر محمود اور عبدالرحمان نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول 42ویں منٹ میں ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر پر سکور کیا۔میچ ختم ہونے سے 9منٹ قبل نوجوان عبدالرحمان نے پاکستان کے لیے ایک اور گول کر کے مقابلہ 0-2کر دیا ۔گروپ اے میں پاکستان کو انگلینڈ، چین اور ملائیشیا کے ساتھ رکھا گیا ہے پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ کل جمعرات کو ملائیشیا کےخلاف کھیلے گی ۔








