پاکستان ٹینس فیڈریشن نے جونیئر ڈیوس کپ کے لیے پاکستان کی 3 رکنی جونیئر ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کا 3 رکنی جونیئر ٹیم کا اعلان
لاہور۔4اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن نے جونیئر ڈیوس کپ کے لیے پاکستان کی 3 رکنی جونیئر ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان جونیئر ٹینس ٹیم کی تشکیل کے لیے ٹرائلز 30 مارچ سے 2 اپریل تک اسلام اباد میں ہوئے جس میں 12 کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹرائلز کے بعد 3رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ جونیئر ایونٹس میں شاندار عثمانی اور زوہیب افضل ملک کا انتخاب ٹرائل سے کیا گیا۔ قومی جونیئر ٹیم مئی میں کاغستان میں ایکشن میں نظر ائے گی جہاں جونیئر ڈیوس کا16 سے24 مئی تک منعقد ہوگا۔









