اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور موجودہ تعلقات کو پارلیمانی اور اقتصادی رابطوں کے فروغ کے ذریعے مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں پرتگال کے سفارت خانہ کے ناظم الامور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ …
پاکستان پرتگال کے ساتھ قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور موجودہ تعلقات کو پارلیمانی اور اقتصادی رابطوں کے فروغ کے ذریعے مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں پرتگال کے سفارت خانہ کے ناظم الامور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس میں سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ناظم الامور کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاک پرتگال دوستی گروپ کی تشکیل سے آگاہ کیا اور پاکستان کی پارلیمنٹ کی طرف سے پرتگال کی تاجر برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔









