قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کاآسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

مزید خبریں
لاہور۔2جون (اے پی پی):قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سیریز میں یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستان ہدف کے تعاقب میں اترا۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے مطابق سپن کے لیے سازگار وکٹ میزبان ٹیم کی حکمت عملی کا حصہ تھی تاکہ آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو دبائو میں لایا جا سکے۔پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور چار سپنرز کے ساتھ میدان میں اترا جبکہ صرف دو فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا۔
دوسری جانب آسٹریلیا نے اپنی سپن بولنگ کو مضبوط بنانے کے لیے بلی سٹین لیک کی جگہ ایڈم زمپا کو ٹیم میں شامل کیا۔ زمپا گردن میں تکلیف کے باعث راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ سپن سازگار وکٹیں ان کے ذہن پر سوار نہیں ہیں اور ٹیم کو ان حالات کے مطابق خود کو جلد ڈھالنا ہوگا۔
پہلے ون ڈے میں آسٹریلوی ٹیم 44.1 اوورز میں 200 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سپن دوست وکٹوں کے استعمال کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 2027 کے ورلڈ کپ میں بھی سپنرز اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ یہ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔








