پاکستان کا شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے پر گہری تشویش کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے آبنائے کوریا اورشمال مشرقی ایشیاءکے خطے میں امن و استحکام کے مقاصد پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔پاکستان نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے تحت اپنی زمہ داریاں بنھاتے ہوئے ایسی سرگرمیوں سے احتراز کریں جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا اندیشہ ہو۔پاکستان نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے کوریا میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور تناو میں کمی کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کا راستہ اپنائیں۔

Leave a Reply