پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی میزبانی کیلئے پی بی سی سی کو اضافی فنڈز دینے سے معذرت کر لی

نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی میزبانی کےلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو اضافی فنڈز دینے سے معذرت کر لی ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے پیر کو اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی میزبانی کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے66 لاکھ روپے اضافی رقم کےلئے درخواست دی تھی اوراس حوالے سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سید سلطان شاہ نے تحریری طور پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو مراسلہ بھی بھجوایا تھا تاہم پی سی بی نے میگا ایونٹ کی میزبانی کےلئے اضافی رقم دینے سے مغذرت کر لی ہے۔