پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ اتوار کو کھیلے گی

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا تیسرااور آخری میچ کل( 11 جنوری بروز اتوار)سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے گی ،یہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا تیسرااور آخری میچ کل( 11 جنوری بروز اتوار)سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے گی ،یہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ 9 جنوری کو کھیلا جانے والا دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا،گیارہ جنوری کے میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان سیریز اپنے نام کر لے گا جبکہ سری لنکا کی جیت کی صورت میں سیریز ایک ایک سے برابر ہو جائے گی۔

میچ کی پہلی گیند مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے پھینکی جائے گی۔ یہ بائی لیٹرل سیریز پاکستان کے لیے اس لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے کہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کے تمام میچز سری لنکا میں ہی کھیلے جائیں گے جس کے باعث کھلاڑیوں کو مقامی کنڈیشنز، پچز اور موسم سے ہم آہنگ ہونے کا قیمتی موقع مل رہا ہے۔

سلیکشن کمیٹی اس سیریز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کی تشکیل پر توجہ دے رہی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یہ سیریز اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور عالمی ایونٹ سے قبل اعتماد حاصل کرنے کا اہم موقع ہے۔پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق شامل ہیں۔قومی ٹیم کی نظریں اس میچ میں فتح کے ذریعے نہ صرف سیریز جیتنے بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے پر مرکوز ہیں۔

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔