پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں افغانستان کی صورتحال بہت خراب ہوسکتی ہے، امریکی ذرائع ابلاغ اورتھینک ٹینکس کا انتباہ

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) امریکی ذرائع ابلاغ اورتھینک ٹینکس نے خبردار کیاہے کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں افغانستان کی صورتحال بہت خراب ہوسکتی ہے ۔امریکی پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا میں صدرٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے حوالے سے بحث جاری ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی امداد کے خاتمے سے متعلق دھمکی پر معروف اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) امریکی ذرائع ابلاغ اورتھینک ٹینکس نے خبردار کیاہے کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں افغانستان کی صورتحال بہت خراب ہوسکتی ہے ۔امریکی پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا میں صدرٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے حوالے سے بحث جاری ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی امداد کے خاتمے سے متعلق دھمکی پر معروف اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ امریکی پالیسی سازوں نے ماضی میں بھی اس طرح کی تجاویز دیں اورپھر خود ہی انہیں مسترد کیا۔اخبارنے لکھا ہے کہ چین کی صورت میں پاکستان کا ایک طاقتور حلیف اوراتحادی موجودہے اورامریکی امداد کی بندش سے چین کو اس خلاءسے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔ اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان کے خلاف اقدامات سے افغانستان کی صورتحال کہیں زیادہ خراب ہوسکتی ہے۔اسی اخبار میں شائع ہونے والے ایک اورمضمون میں صدرٹرمپ کی جانب سے افغان معاملات میں بھارتی کردار کی مخالفت کی گئی ہے اورکہا گیاہے کہ اس پر پاکستان کی طرف سے سخت ردعمل کا اظہارسامنے آسکتاہے۔

Leave a Reply