اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہائیر ایجوکیشن کے متعدد شعبوں بالخصوص میڈیسن، فارمیسی، انجینئرنگ، مینجمنٹ اور سوشل سائنسز میں مہارت حاصل ہے اور ذہین سری لنکن طلباءکیلئے موثر آپشن فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران سری لنکا کے ہزاروں طلباءاور پروفیشنلز نے پاکستان میں تعلیم و تربیت سے فائدہ اٹھایا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ …
پاکستان کو ہائیر ایجوکیشن کے متعدد شعبوں میں مہارت حاصل ہے، سیکرٹری خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہائیر ایجوکیشن کے متعدد شعبوں بالخصوص میڈیسن، فارمیسی، انجینئرنگ، مینجمنٹ اور سوشل سائنسز میں مہارت حاصل ہے اور ذہین سری لنکن طلباءکیلئے موثر آپشن فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران سری لنکا کے ہزاروں طلباءاور پروفیشنلز نے پاکستان میں تعلیم و تربیت سے فائدہ اٹھایا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کولمبو میں پاکستان ایلومنیائی سوسائٹی سری لنکا کے اجراءکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری خارجہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ تقریب میں سری لنکا کے وزرائ، مسلح افواج، تعلیمی اداروں کے نمائندوں اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔سوسائٹی کا مقصد مختلف سکالرشپ پروگرامز کے تحت دونوں ملکوں کی جامعات کو منسلک کرنا ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے اپنے خطاب میں 2016ء میں وزیراعظم پاکستان کے دورہ سری لنکا کا حوالہ دیا۔ اس دورے کے دوران پاکستان نے سری لنکا کے طلبائ،سول اور ملٹری اہلکاروں کو سکالرشپ پروگرامز کے ذریعے”نالج کوریڈور“ کی پیشکش کی تھی۔ سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ پاکستان کے ڈپتی ہائی کمشنر ڈاکٹر سرفراز سپرا نے تقریب کے شرکاءکو سوسائٹی کے اغراض و مقاصد کے حوالہ سے بریفنگ دی۔








