پاکستان کی بوائز اور گرلز انڈر 12 ٹیمیں آئی ٹی ایف ایشیا 12 اینڈ انڈر ٹیم مقابلہ میں شرکت کے لیے روانہ

پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کی بوائز اور گرلز انڈر 12 ٹیمیں آئی ٹی ایف ایشیا 12 اینڈ انڈر ٹیم مقابلہ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئی ہیں، جو 11 سے 18 اپریل 2026 تک کٹھمنڈو میں منعقد ہوگا۔

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کی بوائز اور گرلز انڈر 12 ٹیمیں آئی ٹی ایف ایشیا 12 اینڈ انڈر ٹیم مقابلہ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئی ہیں، جو 11 سے 18 اپریل 2026 تک کٹھمنڈو میں منعقد ہوگا۔ اس ایونٹ میں جنوبی ایشیائی ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جو نوجوان کھلاڑیوں کو علاقائی سطح پر مقابلہ کرنے اور بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

پاکستان بوائز ٹیم میں محمد آیان ، محمد فیضان ، محمد ابراہیم حسین گل اور کپتان ہیرا عاشق شامل ہیں جبکہ پاکستان گرلز ٹیم میں شہنور عمر ، شہرین عمر ، وجیہہ فاطمہ اور کپتان زوہا عاصم شامل ہیں۔ پی ٹی ایف کے صدر، سیکرٹری جنرل اور پوری انتظامیہ نے ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی اور پاکستان کا نام روشن کریں گی۔