پاکستان کی بوائز اور گرلز ٹینس ٹیمیں آئی ٹی ایف ایشیا مقابلے میں شرکت کےلئے روانہ

اکستان ٹینس فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے انڈر12 بوائز اور گرلز ٹینس ٹیمیں آئی ٹی ایف ایشیا 12 اینڈ انڈر ٹیم مقابلہ2026 میں شرکت کےلئے روانہ ہو گئی ہیں، جو11 تا18 اپریل تک کھٹمنڈو میں ہوگا۔

لاہور۔11اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے انڈر12 بوائز اور گرلز ٹینس ٹیمیں آئی ٹی ایف ایشیا 12 اینڈ انڈر ٹیم مقابلہ2026 میں شرکت کےلئے روانہ ہو گئی ہیں، جو11 تا18 اپریل تک کھٹمنڈو میں ہوگا۔یہ ایونٹ جنوبی ایشیائی ممالک کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے،جو کم عمر کھلاڑیوں کو علاقائی سطح پر مقابلے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم بھی ہے۔

پاکستان بوائز ٹیم میں محمد آیان،محمد فیضان اور محمد ابراہیم حسین گل بطور کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ہیرا عاشق ٹیم کے کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔گرلز ٹیم میں شہنور عمر،شہرین عمر اور وجیہہ فاطمہ بطور کھلاڑی شامل ہیں جبکہ زوہا عاصم ٹیم کی قیادت کریں گی۔پی ٹی ایف کے صدر،سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداران نے دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔