پاکستان کی قندھار میں ملٹری بیس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے صوبہ قندھار میں ملٹری بیس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بزدلانہ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پر گہرے دکھ اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے قندھار کے ضلع میوند میں افغان نیشنل آرمی بیس پر دہشت گرد حملے کی شدید …

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے صوبہ قندھار میں ملٹری بیس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بزدلانہ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پر گہرے دکھ اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے قندھار کے ضلع میوند میں افغان نیشنل آرمی بیس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ حملے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply