پاکستان کی چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے عبوری نتائج جاری کر دیئے گئے ملکی آبادی 1998ءسے 2017ءکے دوران 2.4 فیصد کی سالانہ شرح نمو کے ساتھ 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار ہوگئی اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان کی چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے عبوری نتائج جاری کر دیئے گئے۔ ملکی آبادی 1998ءسے 2017ءکے دوران 2.4 فیصد کی سالانہ شرح نمو کے …
پاکستان کی چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے عبوری نتائج جاری کر دیئے گئے
پاکستان کی چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے عبوری نتائج جاری کر دیئے گئے
ملکی آبادی 1998ءسے 2017ءکے دوران 2.4 فیصد کی سالانہ شرح نمو کے ساتھ 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار ہوگئی
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان کی چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے عبوری نتائج جاری کر دیئے گئے۔ ملکی آبادی 1998ءسے 2017ءکے دوران 2.4 فیصد کی سالانہ شرح نمو کے ساتھ 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار ہوگئی۔ جمعہ کو چھٹی مردم و خانہ شماری کے عبوری نتائج مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کئے گئے جس نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وزارت شماریات کو عبوری نتائج جاری کرنے کی اجازت دی۔ مشترکہ مفادات کونسل نے پاکستان بیورو برائے شماریات کو چھٹی مردم و خانہ شماری کے حتمی نتائج کو مرتب کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ مجموعی آبادی میں ملک میں مقیم افغان اور دیگر غیر ملکی بھی شامل ہیں جو مقامی آبادی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں تاہم اس میں رفیوجی ویلیج میں مقیم افغان مہاجرین اور سفارت کار شامل نہیں ہیں۔ عبوری نتائج کے مطابق ملکی آبادی میں 1998ءکی نسبت 57 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 1981ءکی مردم شماری کے بعد سے ملکی آبادی میں 146.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔







