اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے کہا ہے کہ 7 ستمبر کی رات پورے پاکستان میں مکمل چاند گرہن نظر آئے گا۔ فلکیات کے شوقین افراد، طلباء اور عام لوگوں کو اس دلچسپ آسمانی واقعہ کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ سپارکو کے مطابق چاند گرہن رات 0830 بجے شروع ہوگا اور 0155 بجے اپنی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچے گا جب …
پاکستان کے آسمانوں پر 7 ستمبر کو چاند گرہن نظر آئے گا
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے کہا ہے کہ 7 ستمبر کی رات پورے پاکستان میں مکمل چاند گرہن نظر آئے گا۔ فلکیات کے شوقین افراد، طلباء اور عام لوگوں کو اس دلچسپ آسمانی واقعہ کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔
سپارکو کے مطابق چاند گرہن رات 0830 بجے شروع ہوگا اور 0155 بجے اپنی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچے گا جب چاند کا ایک حصہ زمین کے سائے سے گزرتے ہوئے تاریک نظر آئے گا۔چاند گرہن ایشیا، افریقہ اور یورپ کے کچھ حصوں میں نظر آئے گا، موسم کی صورتحال کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں چاند گرہن کے واضح نظر آنے کا امکان ہے۔









