پاکستان کے اسکواش کھلاڑی محمد عاصم خان (دوسرے سیڈ) نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ورلڈ چیمپئن شپ کوالیفائنگ ایونٹ – ایشیا کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):پاکستان کے اسکواش کھلاڑی محمد عاصم خان (دوسرے سیڈ) نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ورلڈ چیمپئن شپ کوالیفائنگ ایونٹ – ایشیا کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ عاصم خان نے سنسنی خیز سیمی فائنل مقابلے میں ہانگ کانگ کے منگ ہانگ تانگ کو شکست دی۔ میچ میں پاکستان کے محمد عاصم خان نے ہانگ کانگ کے منگ ہانگ تانگ کو 3-2 سے ہرایا 11-5، …

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):پاکستان کے اسکواش کھلاڑی محمد عاصم خان (دوسرے سیڈ) نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ورلڈ چیمپئن شپ کوالیفائنگ ایونٹ – ایشیا کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ عاصم خان نے سنسنی خیز سیمی فائنل مقابلے میں ہانگ کانگ کے منگ ہانگ تانگ کو شکست دی۔

میچ میں پاکستان کے محمد عاصم خان نے ہانگ کانگ کے منگ ہانگ تانگ کو 3-2 سے ہرایا 11-5، 11-8، 6-11، 9-11، 11-6 (54 منٹ)۔ انہوں نے شاندار حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹا اور فائنل میں جگہ بنائی۔ اب وہ اپنے خواب کی تکمیل یعنی ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔