پاکستان ہاکی فیڈریشن نےقومی ہاکی چیمپئن شپ اور صوبائی کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں ہاکی کے فروغ،نچلی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش اور قومی ٹیم کے لیے مضبوط ٹیلنٹ پول تیار کرنے کے لیے قومی ہاکی چیمپئن شپ اور صوبائی کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔پی ایچ ایف کی جانب سے تمام صوبائی اسپورٹس سیکرٹریز، علاقائی ہاکی ایسوسی ایشنز اور انتظامی علاقوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کو ہدایات …

لاہور۔31اگست (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں ہاکی کے فروغ،نچلی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش اور قومی ٹیم کے لیے مضبوط ٹیلنٹ پول تیار کرنے کے لیے قومی ہاکی چیمپئن شپ اور صوبائی کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔پی ایچ ایف کی جانب سے تمام صوبائی اسپورٹس سیکرٹریز، علاقائی ہاکی ایسوسی ایشنز اور انتظامی علاقوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنے اپنے کوالیفائنگ ٹورنامنٹس31 دسمبر تک ہر صورت مکمل کریں۔

پی ایچ ایف کے مطابق کوالیفائنگ مرحلہ مکمل کرنے والی ٹیمیں جنوری سے شروع ہونے والی قومی چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔انڈر15 اسکول چیمپئن شپ میں ہر صوبے سے چار جبکہ علاقائی حکومتوں سے دو ٹیمیں شرکت کریں گی۔انڈر18 چیمپئن شپ کے لیے ہر صوبے سے دو اور علاقائی حکومتوں سے ایک ٹیم کو شامل کیا جائے گا،جبکہ خواتین کی قومی چیمپئن شپ میں ہر صوبے سے دو اور علاقائی حکومتوں سے ایک ٹیم حصہ لے گی۔قومی مردانہ چیمپئن شپ میں منتخب صوبائی اور محکمہ جاتی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پی ایچ ایف نے مختلف کیٹیگریز کی چیمپئن شپ کے لیے انعامی رقم بھی مقرر کی ہے،جس کے تحت انڈر15 چیمپئن شپ کے لیے30 لاکھ روپے،انڈر 18 کے لیے40 لاکھ روپے جبکہ سینئر قومی چیمپئن شپ کے لیے 70 لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ان مقابلوں کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں اور صوبائی سطح پر نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانا اور انہیں قومی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے،تاکہ قومی ہاکی ٹیم کے لیے مستقبل کے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب اور مضبوط ڈرافٹ تیار کیا جا سکے۔

مزید خبریں