کراچی۔ 14 جنوری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ۔ اتوارکویہاں جاری اعلامیہ کے مطابق قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کی سفارشات پر صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی حتمی منظوری کے بعد 10رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔28تا 31جنوری مسقط عمان میں کھیلے جانے والے ایف ائی ایچ …
پاکستان ہاکی فیڈریشن کاایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

مزید خبریں
کراچی۔ 14 جنوری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ۔
اتوارکویہاں جاری اعلامیہ کے مطابق قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کی سفارشات پر صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی حتمی منظوری کے بعد 10رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔28تا 31جنوری مسقط عمان میں کھیلے جانے والے ایف ائی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ قومی ٹیم گول کیپرز عبداللہ اشتیاق، وقار علی،
محمد عبداللہ، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، زکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف اور ارشد لیاقت شامل ہیں۔ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ/ منیجر اولمپیئن شکیل عباسی،کوچ اولمپیئن دلاور حسین، وقاص محمود فزیوتھرپسٹ شامل ہیں۔
اولمپک کوالیفائی ایونٹ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم میں مزید کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو پرکھا جائے گا بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جا سکے گا۔








