اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں جاری پاک چائنا فرینڈ شپ کپ 3x3 باسکٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے خواتین کیٹیگری میں پاکستان آرمی وائٹس، آرمی ریڈز اور واپڈا بلیوز کی ٹیمیں کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔اس چار روزہ ایونٹ کا انعقاد فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے تعاون سے کیا ہے۔ خواتین کی کیٹیگری کے میچوں …
پاک آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں پاک چائنہ فرینڈ شپ کپ باسکٹ بال کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں جاری پاک چائنا فرینڈ شپ کپ 3×3 باسکٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے خواتین کیٹیگری میں پاکستان آرمی وائٹس، آرمی ریڈز اور واپڈا بلیوز کی ٹیمیں کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔اس چار روزہ ایونٹ کا انعقاد فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے تعاون سے کیا ہے۔ خواتین کی کیٹیگری کے میچوں میں آرمی وائٹس نے واپڈا بلیوز کو 21-12 سے شکست دی جبکہ آرمی ریڈز نے اسلام آباد بلز کو 14-6 سے شکست دی۔ واپڈا بلیک نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی ایچ اے ریبلز کو 18-11 سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں واپڈا بلیوز نے فاسٹ فینکس کو 15-4 سے آؤٹ کلاس کیا۔
Lycans C نے Thunders C پر 18-5 سے فتح حاصل کی، جبکہ Lycans B نے Thunders B کو 8-4 سے مات دی۔ ڈیپارٹمنٹل کیٹگری میں پی اے ایف نے واپڈا ریڈ کو 21-15 سے جبکہ آرمی ریڈ نے پولیس کو 21-13 سے شکست دی۔ واپڈا گرین نے بھی پی او ایف بی کے خلاف 22-10 سکورسے کرا دیا۔ کلب کیٹیگری فکسچر کے پہلے راؤنڈ میں پیلیکنز نے YMCA کو 21-12 سے شکست دی، جبکہ Raptors Black نے اسلام آباد وولوز پر 18-1 سے فتح حاصل کی۔ پیسز نے ریوینز اے کو 21-8 سے شکست دی جبکہ ریپٹرز ریڈ نے ہنٹر سی کو 21-13 سے زیر کیا۔ لائیکنز اے نے کاسمک سیکسن کے خلاف 14-13 سے کامیابی حاصل کی جبکہ ایئر بالرز نے اسلام آباد اسٹالینز کو 10-8 سے سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔








