پاک بحریہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحفظ میںپرعزم ہے،وزیراعظم

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ پاکستان کی سمندری سرحدوں کے ساتھ ساتھ گوادر کی بندر گاہ اور پاک چین اقتصادی راہداری کے تحفظ میںپرعزم ہے ۔وزیر اعظم نے یہ بات بحریہ کے جہاز نصر سے پاک بحریہ کے آپریشنل مشقوں کا جائزہ لینے کے دوران کہی ، پاک بحریہ کے جہاز آمد پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ پاکستان کی سمندری سرحدوں کے ساتھ ساتھ گوادر کی بندر گاہ اور پاک چین اقتصادی راہداری کے تحفظ میںپرعزم ہے ۔وزیر اعظم نے یہ بات بحریہ کے جہاز نصر سے پاک بحریہ کے آپریشنل مشقوں کا جائزہ لینے کے دوران کہی ، پاک بحریہ کے جہاز آمد پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم نے پاک بحریہ کی آپریشنل استعداد پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک بحریہ کے ا ٓفسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ اہلیت لائق تحسین ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply