پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس راہ نَوَرد اور پی این ایس دہشت کا ایران کی بندرگاہ بندر عباس کا دورہ، پاک بحریہ کے وفد کی ایران کی بحری و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس راہ نَوَرد اورپی این ایس دہشت نے حال ہی میں ایران کی بندرگاہ بندر عباس کا دورہ کیا۔ بندر گاہ …
پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس راہ نَوَرد اور پی این ایس دہشت کا ایران کی بندرگاہ بندر عباس کا دورہ

مزید خبریں
پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس راہ نَوَرد اور پی این ایس دہشت کا ایران کی بندرگاہ بندر عباس کا دورہ، پاک بحریہ کے وفد کی ایران کی بحری و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں
اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس راہ نَوَرد اورپی این ایس دہشت نے حال ہی میں ایران کی بندرگاہ بندر عباس کا دورہ کیا۔ بندر گاہ پہنچے پر ایران کی حکومت اور ایرانی بحریہ نے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا اور دورے کے دوران اعلیٰ میزبانی کا مظاہرہ کیا۔ دسویں پٹرول کرافٹ سکواڈرن کے کمانڈر، کیپٹن خالد پرویز نے مشن کمانڈر کی حیثیت سے پاک بحریہ ٹاسک گروپ کی کمانڈ کی۔اس دورہ کا مقصد خطہ میں امن و سکیورٹی کو فروغ دینا ، میری ٹائم اشتراکیت میں اضافہ اور خطہ کی دوست بحری افواج کے مابین باہمی تعاون کے نئے شعبہ جات کوتلاش کرنا تھا۔ اس دورہ کے دوران پاک بحریہ کے وفد نے باہمی دلچسپی کے اُمور پر ایران کی بحری و عسکری قیادت سے کئی اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ایران کی بحریہ کے کمانڈر فرسٹ نیول زون، کموڈور حسین آزاد، کمانڈر سرفیس فورس کیپٹن مصطفی تاجدینی، ہارموزگان صوبے کے گورنر جناب فریدون اور ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ غلام علی نعیم آبادی سے ملاقاتیں شامل تھیں۔پاک بحریہ کے مشن کمانڈر کی طرف سے پی این ایس راہ نَوَرد پر ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر جناب آصف درانی، ایران کے سینئر عسکری و سول حکام اورپولینڈ،جاپان، جرمنی اورچین کے ملٹری اتاشیوں نے شرکت کی۔








