لاہور۔6 دسمبر(اے پی پی )میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور لندن کامستقبل روشن ہے‘ پاکستان سمیت دنیا بھر سے سرمایہ کار لندن آسکتے ہیں‘ بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے لندن کے دروازے کھول دیئے ہیں‘ پاکستانیوں کی محبت سے بہت زیادہ متاثر ہوا‘ میرے آباﺅ اجداد پاکستان سے ہیں جن پر فخر ہے‘ پاکستان کی ترقی کےلئے تعاون جاری رکھےں گے،وہ بدھ کے روز الحمراءہال میں اپنے …
پاک بھارت تنازعات کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، پاکستان اور لندن کامستقبل روشن ہے، میئر لندن صادق خان

مزید خبریں
لاہور۔6 دسمبر(اے پی پی )میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور لندن کامستقبل روشن ہے‘ پاکستان سمیت دنیا بھر سے سرمایہ کار لندن آسکتے ہیں‘ بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے لندن کے دروازے کھول دیئے ہیں‘ پاکستانیوں کی محبت سے بہت زیادہ متاثر ہوا‘ میرے آباﺅ اجداد پاکستان سے ہیں جن پر فخر ہے‘ پاکستان کی ترقی کےلئے تعاون جاری رکھےں گے،وہ بدھ کے روز الحمراءہال میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے‘ میئر لندن نے کہا کہ ہمارا پروگرام ”لندن از اوپن“ سب کہتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قابل رشک ترقی ہوئی‘ لندن کی طرح پاکستان کی ٹرانسپورٹ میں بھی بہتری آئی‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آکر ملنے والی محبت سے بہت متاثر ہوا‘ لاہوریوں کی میزبانی بہت شاندار ہے‘ صادق خان نے کہاکہ لندن میں پاکستان کمیونٹی کا کردار قابل فخر ہے‘ وہاں موجود بہت سے سیاستدان‘ اساتذہ اور بزنس مینوں کا تعلق پاکستان سے ہے‘ انہوں نے کہا کہ لندن ایک عظیم شہر ہے جسے یہ مقام دلانے میںپاکستانیوں کا بڑا حصہ تھا‘ میئر لندن بننے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے‘ یہاں پرتپاک استقبال کرنے پر لاہور یوں کا شکر گزار ہوں‘ میئر لندن نے کہا کہ لندن کے دروازے کاروبار‘ دوستی اور تقسیم کیلئے پاکستان کیلئے کھلے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان لندن سمیت دنیا بھر کی معیشت میں بہترجگہ بنا سکتا ہے‘ شرکاءکے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے میئر لندن نے کہاکہ اگر کوئی مسلمان برطانوی وزیر اعظم کیلئے نامزد ہوا تو اسے سپورٹ کروں گا‘








