پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کو آئندہ ماہ مینز اور ویمنز ایونٹس کےلئے مختلف ممالک کے 50 کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق، کیپٹن طاہر سلطان

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں آئندہ ماہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) مینز اور ویمنز سکواش ایونٹس کےلئے مختلف ممالک کے 50 غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو حکومت بھرپور سیکورٹی فراہم کرے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن …

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں آئندہ ماہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) مینز اور ویمنز سکواش ایونٹس کےلئے مختلف ممالک کے 50 غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو حکومت بھرپور سیکورٹی فراہم کرے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پی ایس اے نے پاکستان کو رواں سال دسمبر میں 50 ہزار ڈالر مینز اور 25 ہزار ڈالر ویمن سکواش ایونٹس کی میزبانی دی ہے۔ دونوں ایونٹس 17 سے 23 دسمبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس اے 50 ہزار ڈالر مینز ایونٹ کےلئے انگلینڈ، آسٹریلیا، فرانس، مصر، ہانگ کانگ اور ملائشیاءکے 28 غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے، اسی طرح ایونٹ میں مجموعی طور پر 64 ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply