ریلوے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، پروین آغا چیئر پرسن ریلوے کی راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر جدید سہولیات سے آراستہ ریزرویشن دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو راولپنڈی ۔ 30 نومبر (اے پی پی) چیئر پرسن ریلوے پروین آغا نے جمعرات کو راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر نوتزئین شدہ ریزرویشن دفتر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر چیئر پرسن وزارت ریلوے مسز پروین آغا نے ذرائع …
پروین آغا چیئر پرسن ریلوے کی راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر جدید سہولیات سے آراستہ ریزرویشن دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو
مزید خبریں
ریلوے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، پروین آغا
چیئر پرسن ریلوے کی راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر جدید سہولیات سے آراستہ ریزرویشن دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو
راولپنڈی ۔ 30 نومبر (اے پی پی) چیئر پرسن ریلوے پروین آغا نے جمعرات کو راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر نوتزئین شدہ ریزرویشن دفتر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر چیئر پرسن وزارت ریلوے مسز پروین آغا نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے مسافروں کو شاندار سفری سہولیات کی فراہمی اور ٹکٹس کے آسان حصول کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی ریزرویشن آفس کی تزئین و آرائش کاکام ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا کیونکہ پاکستان ریلوے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے گذشتہ پانچ برس سے مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے اور گذشتہ برس کے دوران اس کی آمدن 40 ارب روپے رہی جبکہ رواں برس میں پاکستان ریلوے کی آمدن 48 ارب تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے حصول کے لیے ابھی سے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری ریلوے بورڈ شفیق غوری، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے عبدالمالک، ڈویژنل کمرشل آفیسر رضا علی حبیب، انچارج ریزرویشن آفس ضامن عباس و دیگر افسران موجود تھے۔








