راولپنڈی۔5مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے شاندار کم بیک کر کے ملتان سلطانز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 4 رنز ہرا کر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے ، بابر اعظم نے 64 اور نوجوان بیٹر صائم ایوب نے 46 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر زلمی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، ملتان سلطانز نے 205 رنز کے …
پشاور زلمی نے شاندار کم بیک کر کے ملتان سلطانز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 4 رنز سےہرا کر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے

مزید خبریں
راولپنڈی۔5مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے شاندار کم بیک کر کے ملتان سلطانز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 4 رنز ہرا کر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے ، بابر اعظم نے 64 اور نوجوان بیٹر صائم ایوب نے 46 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر زلمی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، ملتان سلطانز نے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے ، افتخار احمد اور کرس جورڈن کی 28 گیندوں پر 75 رنز کی ناقابل شکست شراکت بھی سلطانز کو شکست سے نہ بچا سکی ، افتخار احمد نے 60 اور کرس جورڈن نے 30 رنز بنائے ، بابر اعظم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ،
پشاور زلمی نے میگا ایونٹ میں چوتھی فتح سمیٹ کر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی ، ملتان سلطانز کو مسلسل تین فتوحات کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا ، منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 21 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے ، بابر اعظم اور صائم ایوب نے 84 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا ، صائم ایوب نے 22 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے ، ٹام کوہلر کیڈمور ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 5 رنز بنانے کے بعد اسامہ میر کا شکار بن گئے ،
کپتان بابر اعظم نے اپنا روایتی کھیل پیش کرتے 40 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، انہیں اسامہ میر نے کلین بولڈ کیا ، حسیب اللہ خان کے 31 اور رومین پاؤل کے 23 رنز نے بھی ٹیم کے بڑے ہدف میں کردار ادا کیا ، عامر جمال نے 12 اور آصف علی نے 11 رنز بنائے ، ملتان سلطانز کی طرف اسامہ میر نے 3 اور کرس جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، ملتان سلطانز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے ، افتخار احمد اور کرس جورڈن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چھٹی وکٹ میں 28 گیندوں پر 75 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ،
افتخار احمد نے 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے جبکہ کرس جورڈن نے 12 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے ، دیگر بیٹرز میں کپتان محمد رضوان 32 ، طیب طاہر 26 اور ڈیوڈ ملان 19 بنا کر نمایاں رہے ، پشاور زلمی کی طرف سے عامر جمال نے دو جبکہ مہران ممتاز اور نوین الحق نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔








