پنجاب سے اب تک 35 ہزار216 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ

پنجاب پولیس نے اب تک لاہور سمیت صوبے بھر سے35 ہزار216 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔

لاہور۔4جون (اے پی پی):پنجاب پولیس نے اب تک لاہور سمیت صوبے بھر سے35 ہزار216 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے ، اس وقت208 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 13 ہزار766 مرد،7 ہزار61 خواتین اور14 ہزار 389 بچے شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق رہائشی ثبوت رکھنے والے10 ہزار954 افراد، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11 ہزار131 افراد جبکہ13 ہزار131 غیر قانونی مقیم شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے اور تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جائے۔