پشاور۔24اگست (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پختون فلاحی تنظیم پنجاب نے قومی اسمبلی کی حلقہ 120کے ضمنی انتخابات پاکستان مسلم لیگ(ن)کی بھرپورحمایت کااعلان کردیاہے جس پرتنظیم کے تمام افرادکاتہہ دل سے مشکورہوں،پنجاب میںبسنے والے پختونوںکے حقوق کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکریںگے اور نہ انہیں کبھی مایوس کریںگے۔انہوںنے کہاکہ وقت کاتقاضا ہے کہ ایک بارپھرثابت کیاجائے کہ آج بھی پاکستان کے …
پنجاب میں بسنے والے پختونوں کے حقوق کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے،امیرمقام

مزید خبریں
پشاور۔24اگست (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پختون فلاحی تنظیم پنجاب نے قومی اسمبلی کی حلقہ 120کے ضمنی انتخابات پاکستان مسلم لیگ(ن)کی بھرپورحمایت کااعلان کردیاہے جس پرتنظیم کے تمام افرادکاتہہ دل سے مشکورہوں،پنجاب میںبسنے والے پختونوںکے حقوق کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکریںگے اور نہ انہیں کبھی مایوس کریںگے۔انہوںنے کہاکہ وقت کاتقاضا ہے کہ ایک بارپھرثابت کیاجائے کہ آج بھی پاکستان کے عوام محمدنوازشریف کو اپناقائدمانتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے مسلم لیگ ہاﺅس،ماڈل ٹاﺅن لاہورمیںپختون فلاحی تنظیم کے صدر نادرخان کی قیادت میںتنظیم کے عہدیداروںسے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرممبرقومی اسمبلی کیپٹن(ر)محمدصفدربھی موجودتھے۔پختون ویلفیئرتنظیم کے صدرنادرخان نے اس موقع پرکہاکہ اس سے قبل بھی انجینئرامیرمقام کی قیادت میںمسلم لیگ(ن)کاساتھ دیاہے اورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیںکریںگے۔ممبرقومی اسمبلی محمدصفدرنے انجینئرامیرمقام کی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے پختون فلاحی تنظیم کے ارکان کابھی شکریہ ادا کیا۔








