ولینڈ کی ورلڈ نمبر 114 اور میگا ایونٹ کی کوالیفائر کھلاڑی مایا چوالینسگا نے اپنی شاندار مہم جاری رکھتے ہوئے روس کی 25ویں سیڈ ڈیانا شنائیڈر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-7 اور 4-6 سے شکست دے کر فرنچ اوپن کے ویمنز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
پولینڈ کی کوالیفائر کھلاڑی مایا چوالینسگا تاریخ رقم کرنے کے قریب، فائنل میں میرہ اینڈریوا سے مقابلہ ہوگا

مزید خبریں
پیرس۔5جون (اے پی پی):پولینڈ کی ورلڈ نمبر 114 اور میگا ایونٹ کی کوالیفائر کھلاڑی مایا چوالینسگا نے اپنی شاندار مہم جاری رکھتے ہوئے روس کی 25ویں سیڈ ڈیانا شنائیڈر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-7 اور 4-6 سے شکست دے کر فرنچ اوپن کے ویمنز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ بی بی سی کے مطابق وہ اس باوقار ٹورنامنٹ کی تاریخ میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی کوالیفائر کھلاڑی بن گئی ہیں۔ 24 سالہ مایا چوالینسگا جنہوں نے اس ٹورنامنٹ سے قبل کسی بھی گرینڈ سلام میں صرف 1 میچ جیتا تھا، اب فائنل میں کامیابی حاصل کر کے تاریخ رقم کرنے سے صرف 1 جیت کی دوری پر ہیں۔ ہفتے کو ہونے والے فائنل میں وہ برطانوی کھلاڑی ایما راڈوکانو کے بعد اوپن ایرا میں گرینڈ سلام جیتنے والی دنیا کی دوسری کوالیفائر بننے کی کوشش کریں گی۔دوسری جانب فائنل میں ان کا سامنا روس کی 19 سالہ میرہ اینڈریوا سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-6 اور 3-6 سے شکست دی۔ روس سے تعلق رکھنے والی 8ویں سیڈ میرہ اینڈریوا اس صدی میں فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچنے والی کوکو گاف اور کم کلسٹرز کے بعد تیسری سب سے کم عمر خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ مایا چوالینسگا، جو 5 سال قبل ڈپریشن کے باعث ٹینس چھوڑنے کا سوچ رہی تھیں، اس ٹورنامنٹ میں اب تک ماریہ ساکاری اور اولمپک چیمپئن ژینگ چن وین جیسی ٹاپ کھلاڑیوں کو باہر کر چکی ہیں اور فائنل میں پہنچنے کے بعد ان کی ورلڈ رینکنگ 21ویں نمبر پر آنے کی امید ہے۔








