پہلا چیف منسٹر پنجاب گولڈ ویمن پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ26 مئی کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پہلا چیف منسٹر پنجاب گولڈ ویمن پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ26 مئی کو لاہور میںکھیلا جائے گا۔ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے نو ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پہلا چیف منسٹر پنجاب گولڈ ویمن پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ26 مئی کو لاہور میںکھیلا جائے گا۔ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے نو ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ25 مئی کو ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے مینجر میٹنگ ہوگی، جس میں ٹورنامنٹ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply