پہلی سپیکرز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) پاکستان، چین ، روس، ترکی، ایران اور افغانستان نے علاقائی سالمیت،خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا تعلق کسی مذہب‘ قومیت‘ تہذیب‘ ثقافت یا نسلی گروپ کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہیئے‘ دہشت گردی ہمارے ممالک سمیت پوری دنیا کیلئے مشترکہ خطرہ ہے‘ ہم اس کی کسی بھی قسم کی مذمت کرتے …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) پاکستان، چین ، روس، ترکی، ایران اور افغانستان نے علاقائی سالمیت،خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا تعلق کسی مذہب‘ قومیت‘ تہذیب‘ ثقافت یا نسلی گروپ کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہیئے‘ دہشت گردی ہمارے ممالک سمیت پوری دنیا کیلئے مشترکہ خطرہ ہے‘ ہم اس کی کسی بھی قسم کی مذمت کرتے ہیں‘ ہماری حکومتوں کو چاہیئے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی اور علاقائی امن کو یقینی بنانے کیلئے جموں کشمیر کے تنازعہ کا پرامن حل نکالیں،دہشت گردی کے نظریات کے پھیلاﺅ اور پروپیگنڈاکی روک تھام ک جامع حکمت عملی اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے عملی اور ٹھوس اقدامات اٹھائیں‘ پاکستان اور بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میںے موثر تعاون ضروری ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply