پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کا سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی ماروی ملک کے انتقال پر اظہارافسوس

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی ماروی ملک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں پوری پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان اور …

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی ماروی ملک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں پوری پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں شریک ہے۔انہوں نے سینٹر شہری رحمن سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ ماروی ملک کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔