کراچی ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 135.30 پوائنٹس کے اضافے سے 47084.34 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 17 ارب 56 کروڑ 18 لاکھ 95 ہزار 607 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 8 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 390 حصص کی تیزی رہی تاہم تجارتی حجم میں …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 135.30 پوائنٹس کے اضافے سے 47084.34 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 135.30 پوائنٹس کے اضافے سے 47084.34 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 17 ارب 56 کروڑ 18 لاکھ 95 ہزار 607 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 8 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 390 حصص کی تیزی رہی تاہم تجارتی حجم میں 69 کروڑ 94 ہزار 851 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 47000 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 135.30 پوائنٹس کے اضافے سے 47084.34 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 83.70 پوائنٹس کی تیزی سے 24510.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 59.78 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 83.19 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔








