پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 234.82 پوائنٹس کے اضافے سے 45529.21 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 234.82 پوائنٹس کے اضافے سے 45529.21 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 43 ارب 50 کروڑ 92 لاکھ 18 ہزار 891 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم خرید و فروخت میں 1 کروڑ 65 لاکھ 96 ہزار روپے حصص کی مندی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں …

کراچی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 234.82 پوائنٹس کے اضافے سے 45529.21 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 43 ارب 50 کروڑ 92 لاکھ 18 ہزار 891 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم خرید و فروخت میں 1 کروڑ 65 لاکھ 96 ہزار روپے حصص کی مندی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 52 کروڑ 52 لاکھ 1 ہزار 87 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 45300، 45400 اور 45500 پوائنٹس کی تین بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 234.82 پوائنٹس کے اضافے سے 45529.21 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 113.90 پوائنٹس کی تیزی سے 23753.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Leave a Reply