کراچی ۔ 4 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 728.65 پوائنٹس کے اضافے سے 45394.06 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 13 ارب 10 کروڑ 52 لاکھ 83 ہزار 94 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 3 کروڑ 36 لاکھ 19 ہزار 680 روپے حصص کی تیزی رہی۔ اسی …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 728.65 پوائنٹس کے اضافے سے 45394.06 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ 4 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 728.65 پوائنٹس کے اضافے سے 45394.06 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 13 ارب 10 کروڑ 52 لاکھ 83 ہزار 94 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 3 کروڑ 36 لاکھ 19 ہزار 680 روپے حصص کی تیزی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 87 کروڑ 47 لاکھ 67 ہزار 905 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 728.65 پوائنٹس کے اضافے سے 45394.06 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 423.74 پوائنٹس کی تیزی سے 23586.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 444.73 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1831.33 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔









