پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 965.09 پوائنٹس کے اضافے سے 49708.65 پوائنٹس پر بند

پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 965.09 پوائنٹس کے اضافے سے 49708.65 پوائنٹس پر بند مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 64 ارب 6 کروڑ 57 لاکھ 51 ہزار 496 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا کراچی ۔ 21 اپریل (اے پی پی) پاناما کیس کے فیصلے کے بعد پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نمایاں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای …

پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 965.09 پوائنٹس کے اضافے سے 49708.65 پوائنٹس پر بند
مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 64 ارب 6 کروڑ 57 لاکھ 51 ہزار 496 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی ۔ 21 اپریل (اے پی پی) پاناما کیس کے فیصلے کے بعد پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نمایاں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 965.09 پوائنٹس کے اضافے سے 49708.65 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 64 ارب 6 کروڑ 57 لاکھ 51 ہزار 496 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم خرید و فروخت میں 1 کروڑ 23 لاکھ 39 ہزار 160 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 60 کروڑ 53 لاکھ 47 ہزار 455 روپے کی مندی رہی۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پہلے روز جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ نے تیزی کے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 965.09 پوائنٹس کے اضافے سے 49708.65 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ انڈیکس میں جمعرات کو بھی 1140.08 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave a Reply