پی ایس ایکس 100 انڈیکس 203.49 کی نئی بلند ترین سطح 41403.97 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 203.49 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 41403.97 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 33 ارب 27 کروڑ 77 لاکھ 42 ہزار 928 روپے کا اضافہ ہوا تاہم تجارتی حجم میں 16 ارب 61 کروڑ 10 لاکھ 48 ہزار 177 روپے کی کمی رونماءہوئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 9 کروڑ 98 لاکھ 20 ہزار 560 حصص کی مندی ریکارڈ کی گئی۔