پی بی سی سی کی سلیکشن کمیٹی نے پانچویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کی تیاری کے لئے قومی بلائنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سلیکشن کمیٹی نے کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ کی منظوری سے پانچویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستانی ٹیم کے 34 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف سلیکٹر سیّد سلمان بخاری نے کمیٹی کے اراکین مسعود جان اور ابرار شاہ سے مشاورت کے بعد ہیڈ کوچ عبدالرزاق کی …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سلیکشن کمیٹی نے کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ کی منظوری سے پانچویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستانی ٹیم کے 34 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف سلیکٹر سیّد سلمان بخاری نے کمیٹی کے اراکین مسعود جان اور ابرار شاہ سے مشاورت کے بعد ہیڈ کوچ عبدالرزاق کی نگرانی میں 9 تا 15 ستمبر 2017ءتک اوکاڑہ میں ہونے والے ٹریننگ کیمپ کیلئے 34 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے جن میں (بی ون کیٹگری) عامر اشفاق، ظفر اقبال، ساجد نواز، محمد ایاز، ریاست خان، عبدالمنان، محمد آصف، احسن جیمز، محمد اوسامہ، سیّد فخر عباس، فضل ہادی، (بی ٹو کیٹگری) محمد ایوب خان، معین علی، بدر منیر، مطیع اﷲ، انیس جاوید، یاسر عندلیب، نثار علی، ہارون خان، شاہ زیب حسن، ذیشان عباسی، (بی تھری کیٹگری) محمد جمیل، ارسلان احمد، محسن خان، اسرار حسن، اعجاز، راہد اﷲ، محمد عمران، محمد راشد، کامران اختر غلام اکبر، عرفان مجید، ثناءاﷲ اور فصیح اﷲ کے نام شامل ہیں۔ ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کی ورلڈکپ کیلئے حتمی ٹیم منتخب کی جائے گی۔ اس کے علاوہ قومی بلائنڈ کرکٹ چیمپیئن شپ میں بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا میزبان ہے جس کے آئندہ سال جنوری میں میچز عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply